کراچی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، فائرنگ کے واقعات میں مزید دوافراد ہلاک جبکہ حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ـ 1 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
کراچی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، فائرنگ کے واقعات میں مزید دوافراد ہلاک جبکہ حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا  جس کی نعش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ فائرنگ کا ایک اور واقعہ سعید آباد میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے رانگھڑ محلہ میں پینتس سالہ محمد اقبال جاں بحق ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال پہنچادی گئی ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں ایک سیاسی تنظیم کے دفتر پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے بعد حالات  بدستور کشیدہ ہیں ۔  فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ  رات بھر جاری رہا۔ ادھر بنارس کے علاقے میں بھی سخت کشیدگی برقرار ہے ، ٹریفک معمول سے کم  جبکہ کاروباری مراکز بھی بند ہیں ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں ہفتہ کے روز آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد یکم جولائی سے اکتیس جولائی تک فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چورانوے ہوگئی ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions