تازہ ترین:

پاکستان میں اسلام آباد میں تعینات امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سٹیشن چیف امریکہ واپس چلے گئے۔

ـ 31 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size
پاکستان میں اسلام آباد میں تعینات امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سٹیشن چیف امریکہ واپس چلے گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں مقیم سی آئی اے اسٹیشن چیف جن کی ذمہ داری اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے والی ٹیم کی نگرانی کرنا تھی جو اب طبی وجوہات کی بنا پرامریکہ واپس گئے ہیں۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے اسٹیشن چیف کی امریکہ روانگی تصدیق کی ہے تاہم ان کے نام کو حساس ہونے کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سات مہینوں میں پاکستان سے رخصت ہونے والے یہ سی آئی اے کے دوسرے سٹیشن چیف ہیں۔ اس سے قبل دسمبر دوہزاردس میں پاکستان میں تعینات سی آئی اے کے اعلیٰ ترین اہلکار جوناتھن بینکس کو امریکی حکام کے مطابق ان کی زندگی کو لاحق خطرات کی بنا پر واپس بلا لیا گیا تھا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions