ریاض / اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + سپیشل رپورٹ) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی خادم حرمین الشریفین کی دعوت پر مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق آرمی چیف اعلیٰ سعودی قیادت کو پاکستان مےں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے مےں بریف کریں گے۔ وہ سعودی فرمانروا کو خطے کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر بریف کریں گے۔ توقع ہے کہ سعودی عرب جنرل کیانی کے دورے کے بعد پاکستان کے لئے مزید امداد کا اعلان کرے گا۔ آرمی چیف عمرہ بھی ادا کریں گے۔ جی این آئی کے مطابق سعودی حکام پاکستان مےں ہونے والے سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستان کی بھرپور امداد کرنا چاہتے ہےں جبکہ ملکی سیاسی قیادت کی کریڈیبلٹی کی وجہ سے سعودی عرب امداد پاک فوج کے ذریعہ متاثرین تک پہنچانا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت موجودہ پاکستانی حکومت کے ذریعے سیلاب زدگان کی امداد کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ سعودی فرمانروا سے جنرل کیانی کی ملاقات آج متوقع ہے۔
کیانی / سعودی عرب
Post New Comment