جمہوری نظام کو خطرہ ہوا تو مسلم لیگ ن اس کے آگے دیوار بن جائے گی: نثار

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (ریڈیو نیوز / وقت نیوز / ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے الطاف حسین کے کرتوتوں پر پردہ ڈالا، ایم کیو ایم کی 25 سالہ سیاست حساس اداروں کے خلاف رہی ہے۔ برطانوی پاسپورٹ ہولڈر پاکستان سے ہمدردی کا سبق دے رہے ہےں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آندھی آئے یا طوفان الطاف حسین لاکھوں پاﺅنڈ کا گھر نہیں چھوڑتے جب مشرف اقتدار مےں تھے انہوں نے اس وقت مخالفت کیوں نہیں کی کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ جمہوری نظام کو خطرہ ہوا تو مسلم لیگ ن اس کے آگے دیوار بن جائے گی ہم نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے آئین توڑنے پر خاموشی گناہ ہے، عوام مارشل لا کے بھی حق مےں نہیں الطاف حسین کے بیان کا جواب حکومت کو دینا چاہئے تھا، الطاف حسین بیان واپس لے لیں تو تحریک استحقاق واپس لیں گے کسی سیاسی جماعت نے الطاف کے بیان کی حمایت نہیں کی تحریک استحقاق کسی کی ذات پر جمع کرائی اور نہ ایم کیو ایم یا الطاف پر کیچڑ اچھالا ہے، جرنیل صرف مشرف ہی نہیں تھا جنرل آصف نواز، وحید کاکڑ اور جہانگیر کرامت بھی تھے فوجی حکمرانوں نے 60 سال مےں کونسا کارنامہ انجام دیا ہے آج پھر جرنیل کیوں یاد آرہے ہےں، محب وطن جرنیل کا اصل کام پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، فوج اور ملک کی عزت اسی مےں ہے کہ فوج اپنا کام کرے، ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، قوم کو مزید بےوقوف نہ بنایا جائے الطاف اونچے گھوڑے سے اتر کر اسمبلی مےں ہمارا ساتھ دیں کوئی محب وطن جرنیل الطاف کی بات نہیں مانے گا، ایم کیو ایم کی تحریک استحقاق مذاق ہے الزام تراشی جاری رہی تو قومی اسمبلی مےں ایم کیو ایم کے کرتوت پیش کریں گے، الطاف شیشے نہیں پانی کے گھر مےں بیٹھے ہےں۔ عوام حکومت سے مطمئن نہیں ایک حکومت کی نالائقی پورے سسٹم پر نہیں ڈالی جا سکتی، حکومت کو ایوان صدر سے اشارے ملتے ہےں۔ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہےں وفاقی حکومت گونگی بہری ہے اس نے ایک پیسہ بھی پنجاب کو نہیں دیا، سیاست کےلئے نہیں فلڈ ریلیف کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے حکومت اعتماد مےں لے کتنی غیر ملکی امداد پاکستان آئی ہے ایم کیو ایم کے بیانات پر حکومتی خاموشی معنی خیز ہے، صدر زرداری کے ناک پر مکھی بیٹھتی تھی تو حکومتی لوگ بولتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو 2 ستمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کو سبوتاژ نہیں کرنے دینگے۔ قومی اسمبلی مےں ایم کیو ایم کی بھتہ خوری، بوری بند نعشیں، خوف اور دہشت کی سیاست اور ان کے عسکری ونگ کے بارے مےں حساس ریکارڈ پیش کرینگے۔
چودھری نثار

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions