اسلام آباد (شمشاد مانگت / وقت نیوز) سابق اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے سردار بلخ شیر کھوسہ جو ایک غیر سرکاری ملازم ہیں انہیں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مقرر کرنے کے لئے قواعد و ضوابط میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلخ شیر کھوسہ کو 300 سرکاری ملازمین کی درخواستیں نظرانداز کر کے اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلخ شیر کھوسہ کا نام ابتدائی طور پر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے ملنے والی تحریری ہدایت پر شامل کیا گیا تھا لیکن وفاقی وزیر ڈ اکٹر فاروق ستار نے تقرری سے متعلق وزیراعظم سیکرٹریٹ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ اس وقت کوئی ایسا قانون نہیں جو اس تقرری کے حق میں ہو۔ عین ممکن ہے اسے عدالت میں چیلنج کر دیا جائے جس کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چپ سادھ لی لیکن ایوان صدر سے سردار بلخ شیر کھوسہ کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مقرر کرنے کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس تقرری کے لئے قواعد و ضوابط میں خصوصی نرمی کر دی جائے گی۔
بلخ شیر کھوسہ
Post New Comment