اسلام آباد (آئی این پی) افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے امریکہ پاکستان میں متاثرین کیلئے اب تک 20 کروڑ ڈالر دے چکا ہے اور وہ متاثرین کی مزید مدد بھی جاری رکھے گا، پاکستان کی عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، امریکہ متاثرین سیلاب کی بحالی و تعمیر نو کیلئے مواقع زونز کی طرز کی حکمت عملی پر غور کریگا ،نقصانات کے ازالے کیلئے فنڈز کی کوئی بھی مقدارناکافی ہوگی عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے، امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے اور پاکستان کے عوام کو ےقین دلاتے ہےں کہ ہم ان کے دوست ہےں، امریکہ کا سب سے بڑا نصب العین سیلاب متاثرین اور مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرنا ہے، فاٹا میں تعمیر نو مواقع زونزکے بل کی سینیٹ سے منظوری میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالےں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں متاثرین کیلئے اب تک 20 کروڑ ڈالر دے چکا ہے اور وہ متاثرین کی مزید مدد کا بھی عزم رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی حکومت کے علاوہ نجی شعبہ بھی متاثرین کیلئے مدد کیلئے پیش پیش ہے، گلوکاروں نے متاثرین کی مدد کیلئے مہمیں شروع کررکھی ہیں۔ ہالبروک نے کہا کہ پاکستان کی عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے تاہم امریکہ اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد جاری رکھے گا اور اس کیلئے صف اول کا کردار ادا کریگا۔
ہالبروک
Post New Comment