ڈیوڈ ہیڈلے سے متعلق معلومات کے حصول کےلئے پاکستان نے ڈوزئیر بھارت کے حوالے کر دیا

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیاہے کہ ممبئی حملوں کی سازش میں مبینہ طورپر ملوث ملزم ڈیوڈ ہیڈ لے سے متعلق درکار معلومات جلد فراہم کی جائیں اس سلسلہ میں ایک ڈوزیئربھارتی حکومت کے حوالے کردیاگیا ہے۔وزیرداخلہ رحمان ملک سے بھارت کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے جمعہ کو ملاقات کی اور ڈیوڈ ہیڈلے سے متعلق بعض اہم معلومات کے حصول کیلئے ڈوزیئربھارتی حکومت کے حوالے کئے جانے کے بارے میں بتایا۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے ڈیوڈ ہیڈ لی کی طرف سے پاکستان کیخلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیاتھا اس حوالے سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے تاہم اس سلسلہ میں بھارت سے مزید معلومات درکار ہیں اس لئے بھارتی حکومت سے مذکورہ معلومات کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے اس عزم کااعادہ کیا پاکستان اپنی سرزمین دنیامیں کہیں بھی دہشتگردی کی کارروائی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔
ڈوزئیر/ حوالے

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions