اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کرنے والے امریکی سفارت کار نے پاکستان میں آ کر ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شروع کردیں۔ ایوان صدر سے ناراض پیپلزپارٹی کے ارکان سے مرحلہ وار ملاقاتیں جاری ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سفارت کار کی جانب سے ارکان سے اہم حکومتی عہدیداروں کی تبدیلی بارے بھی سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے ممبر وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر غوری‘ نور عالم سمیت مقتدر ارکان نے امریکی سفارت کار سے ملاقاتیں کیں انہیں امریکی سفارت کار کی جانب سے ملنے والے د عوت نامے میں لکھا ہے کہ پاکستانی لباس پہن کر آئیں جس پر بعض ارکان پارلیمنٹ حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
امریکی سفارت کار
Post New Comment