وفاقی حکومت نے قومی حکومت کا قیام خارج ازامکان قرار دیدیا

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) وفاقی حکومت نے قومی حکومت کے قیام کو خارج ازامکان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کو بلاجواز سیاسی مداخلت سے باز رہنا چاہئے۔ حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام بخاری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کے مارشل لاءکے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی ماورائے آئین اقدام کو قبول نہیں کرے گی۔ ہم آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف کا بیان سن کر ہر کسی کو دھچکا لگا ہے کیونکہ ایک لمبے عرصے کی آمریت کے بعد جمہوری نظام بحال ہوا ہے۔ صمصام بخاری نے وزیراعظم ریلیف فنڈ کے حوالے سے کہا کہ اس میں اب تک 1.856 بلین روپے اکٹھے ہو چکے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions