اسلام آباد: ائر پورٹ عملے نے سعودی سفیر کو داخلے سے روک دیا‘ عبدالعزیز الغدیر کا احتجاج

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ائر پورٹ کے عملے نے سعودی سفیر کو کیمرہ ٹیم کے ہمراہ لاﺅنج میں داخل ہونے سے روک دیا۔ سعودی سفیر نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو ٹیلی فون کرکے روکے جانے پر شدید احتجاج کیا۔ سعودی سفیر نے احتجاجاً افطاری بھی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سفارتخانہ پاکستانیوں کی امداد کیلئے دن رات مصروف ہے۔ اس کے باوجود یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔ وزیرداخلہ سے بات کرنے کے بعد سعودی سفیر کو کیمرہ ٹیم کے ساتھ لاﺅنج میں جانے کی اجازت دیدی گئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions