اسلام آباد (اے این این) وکلاء پر تشدد اور ان کے ساتھ ناروا رویہ رکھنے والے پولیس اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹیاں سپریم کورٹ سے تبدیل کروانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ احاطہ سپریم کورٹ میں گذشتہ تین سال سے زائد عرصے سے تعینات پولیس اہلکاروں نے سابق صدر مشرف کے دور میں وکلاء کے ساتھ ناروا رویہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تشدد جیسے جرم کا بھی ارتکاب کیا تھا اب جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بحال ہو چکے ہیں تو ان پولیس اہلکاروں نے اپنے تبادلوں کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
Post New Comment