درخواست مسلم لیگ قاف کے صوبہ سرحد سے نامزد امیدوار برائے سینیٹ سرورتنویرالیاس کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے انہیں نااہل قراردیا ہے، اس لیے عدالت نو منتخب سات سینیٹروں کا نوٹیفیکیشن روکے۔ عدالت کے حکم پر سات میں سے پانچ سینیٹرز عدالت میں پیش ہوئے۔ سردار تنویرالیاس کے وکیل وسیم سجاد جبکہ نو منتخب سینیٹروں کی طرف سےعبدالحفیظ پیرزادہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ نے تیاری کے لیے مہلت مانگی جو دے دی گئی۔ عدالت کے باہر سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ سردار تنویرالیاس کا سرحد میں کوئی گھر نہیں ہے، جبکہ مسلم لیگ قاف کے امیرمقام کا مؤقف تھا کہ فاروق ایچ نائیک، رحمان ملک پنجاب سے سندھ جا کر سینیٹ الیکشن لڑسکتے ہیں، تو سردارتنویرالیاس بھی سرحد سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔
Post New Comment