اسلام آباد (اےن اےن آئی ) مسلم لےگ( ن ) نے کہا ہے پےپلز پارٹی قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے دوران اکٹھی کی جانےوالی رقوم کا حساب مانگنے کی بجائے قوم کو ان ساٹھ ملےن ڈالرز کا حساب دے جو سوئس بنکوں مےں رکھے گئے ہےں، بابر اعوان ہم سے جواب مانگنے سے پہلے اپنی جعلی ڈگری کا جواب دےں، وفاقی وزےر قانون بابر اعوان کی پرےس کانفرنس مےں نواز شرےف اور پنجاب حکومت پر لگائے جانے والے الزمات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لےگ (ن )کے ترجمان احسن اقبال نے کہا قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے دوران اکٹھی کی جانےوالی تمام رقم سٹےٹ بنک مےں جمع کرائی گئی تھی، انہوں نے کہا سےالکوٹ کا واقعہ درندگی کی علامت ہے اس پر نواز شرےف اور شہباز شرےف نے نوٹس لےتے ہوئے ملزمان کو تےن دنوں کے اندر گرفتار کر کے نشان عبرت بنانے کا حکم دےا ہے،جب دونوں بھائےوں پر تشدد کےا جا رہا تھا اس وقت لوگ تماشا دےکھتے رہے اور کچھ لوگ اس کی فلمےں بناتے رہے جو بے حسی کی مثالےں ہےں ، بہاولپور مےں طالبات پر پولےس تشدد کے واقعہ کی عدالتی تحقےقات کرائی جا رہی ہےں اور رپورٹ سامنے آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
Post New Comment