اسلام آباد (خبر نگار) وزارت پاکستان پوسٹل سروسز نے ڈاک ٹکٹوں کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے اس کے علاوہ رجسٹری‘ منی آرڈر اور دیگر سروسز میں بھی پانچ سے دس روپے اضافہ کر دیا ہے محکمہ ڈاک نے پہلے ہی ایک سال قبل منی آرڈر بھیجنے کی سروس میں پندرہ روپے سے پچاس روپے کر دیا تھا اس میں بھی پانچ روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اگر کوئی شخص پانچ سو روپے سے لیکر دس ہزار روپے تک بھیجے گا تو اب وہ پابند ہو گا کہ وہ پچپن روپے ادا کرے۔ اسی طرح رجسٹری کرانے کے نرخ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اگر کوئی کوئی خط یا پارسل بیس روپے میں رجسٹری کراتا تھا تو اب وہ اٹھائیس روپے ادا کرے گا اس کے علاوہ ارجنٹ میل سروس کے نرخ اٹھارہ روپے سے بڑھا کر بائیس روپے کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت پوسٹل سروسز نے اپنے خسارے کو پورا کرنے کیلئے عوام کے خون کو چوسنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان نرخوں میں اضافے کیلئے باقاعدہ کابینہ سے منظوری لی گئی ہے دوسری جانب وزارت اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر رہی ہے اور نہ اپنے سٹاف میں اضافہ کر رہی ہے یہی وجہ ہے وزارت پوسٹل سروسز دیگر نجی کورئیر سروسز سے پیچھے رہ گئی ہے الگ سے وزارت بنا کر حکومت نے قومی خزانہ پر ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے۔
Post New Comment