اسلام آباد (ریڈیو نیوز) وزارت پٹرولیم نے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے چھ بلاکس میں تین کمپنیوں کو لائسنس جاری کردئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دو بلاکس او جی ڈی سی ایل‘ دو پی پی ایل اور دو پی او ایل کو دئیے گئے ہیں۔ لکی روڈ اور ماری ایسٹ کے علاقے او جی ڈی سی ایل کو‘ خاران اور فاران مشرق پی پی ایل اور راجن پور‘ ڈی جی خان پاکستان آئل فیلڈز کو دیدئیے گئے ہیں۔ کچھ کمپنیوں کی جانب سے منصوبہ تسلی بخش نہ ہونے پر چار بلاکس واپس لے لئے گئے جبکہ دوبارہ آٹھ سے دس بلاکس کی نیلامی کی جائیگی۔
Post New Comment