شدت پسندی کا خاتمہ: پاکستان‘ امریکہ‘ برطانیہ میں کروڑوں ڈالر کے پراجیکٹ کیلئے مذاکرات جاری

ـ 21 جون ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (نیشن رپورٹ / مقبول ملک) ملک میں شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومت امریکہ اور برطانیہ کے تعاون سے کروڑوں ڈالر کے منصوبے پر مذاکرات کر رہا ہے۔ سرکاری حکام نے دی نیشن کو بتایا کہ یہ مجوزہ پراجیکٹ 5 سال کیلئے ہو گا اور اس پراجیکٹ کو بڑھانے کیلئے دیگر ترقی یافتہ ممالک بھی امریکہ اور برطانیہ کی مدد کرینگے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو میوزک شوز آرٹ اور تھیٹر کے ذریعے تعلیم دی جائیگی۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے سکول‘ کالجز اور یونیورسٹیوں کے نصاب میں اصلاحات کی جائینگی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مجوزہ پیکج پر امریکہ اور برطانیہ کی حکومت غور و خوض کر رہی ہیں جبکہ برطانوی حکومت اس کیلئے 30 ملین ڈالر دینے پر تیار ہو چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں سینئر حکام پیر کو لندن جائیں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions