اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی رہنما¶ں کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کونسل کے بارے میں مخالفانہ بیانات دینے سے روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ہمیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کونسل کی ہیئت ترکیبی اور ٹرمز آف ریفرنس کا انتظار کرنا چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے طرزعمل پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے متاثرین کی بحالی کیلئے رابطہ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اپنے پلیٹ فارم پر فنڈز اکٹھے کرے گی۔ قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلی کے ارکان نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ پنجاب ریلیف فنڈ میں جمع کرانا شروع کر دی ہے جبکہ ہر ایم این اے 10 ٹرک اور ایم پی اے 5 ٹرک سامان فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلائے گی۔ حکومت پنجاب اپنے اخراجات کم کرکے 80 ارب روپے سیلاب زدہ افراد کی بحالی کیلئے فراہم کرے گی۔
Post New Comment