اسلام آباد (جی این آئی) ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری آج وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کے دوران احتجاجاً اپنا استعفی وزیراعظم کو دے دینگے۔ ذرائع کے مطابق بخشو لغاری حیدر آباد میں جاوید لغاری کا خاندان سخت دباﺅ کا شکار ہے اور انکے قبیلے کے کئی افراد گھروں کو تالہ لگا کر دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاوید لغاری پر اپنے خاندان کا سخت دباﺅ ہے کہ وہ فوری طور پر استعفی دے دیں۔ جاوید لغاری نے گزشتہ رات گئے اپنے خاندان کے عمائدین کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ وہ آج وزیراعظم گیلانی سے ملاقات میں احتجاج ریکارڈ کرا کر مستعفی ہو جائینگے۔ دوسری جانب ایوان وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق انہیں جاوید لغاری کے استعفے کے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔
Post New Comment