اسلام آباد : زرداری نے شہباز شریف سے ہاتھ ملایا‘ اسحاق ڈار سے گلے ملے

ـ 17 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آئی این پی) صدر آصف علی زرداری نے این ایف سی ایوارڈ کی تقریب میں وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے صرف ہاتھ ملایا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار سے زیادہ گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا۔ این ایف سی ایوارڈ پر دستخط کے بعد صدر نے چاروں وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف‘ امیر حیدر ہوتی‘ قائم علی شاہ اور نواب اسلم رئیسانی سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا۔ اسحاق ڈار کی خیریت بھی دریافت کی اور ایوارڈ کی تیاری میں مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions