سیلاب متاثرین کی بحالی :مسلم لیگ ن کی مجوزہ کمشن کو اڑھائی کھرب روپے دینے کی تجویز

ـ 17 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے سیلاب متاثرین کو ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مجوزہ کمیشن کو ابتدائی طور پر 250 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز دی ہے ایک رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کو ریلف اور بحالی کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا ٹاسک دیا گیا تھا عبدالحفیظ شیخ نے ذرائع کو بتایا کہ اسحاق ڈار نے اس مجوزہ کمیشن کو ابتدائی طور پر دو کھرب پچاس ارب روپے بطور سیڈ منی دینے کی تجویز دی جس پر وزارت خزانہ میں غور ہورہا ہے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور عبدالحفیظ شیخ کے درمیان ملاقات آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے جس سے لگتا ہے کہ حکومت اس کمیشن کے قیام کی جلد حامی نہیں کیونکہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کمیشن کے نام تک کا فیصلہ نہیں ہوسکا یہ بورڈ ہوگا ، کمیشن یا پھر اس کا نام اتھارٹی رکھا جائیگا ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions