سیلاب فنڈز کیلئے سابق ججوں کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے: پیپلز پارٹی

ـ 17 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (سجاد ترین+ خبرنگار خصوصی) پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعظم یوسف گیلانی کو تجویز دی ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس کے ارکان پیپلزپارٹی کے شاہ محمود قریشی، میاں رضا ربانی، ناصر علی شاہ، جمشید دستی، پلوشہ خان، مسلم لیگ (ن) کے اسحاق ڈار، احسن اقبال، جاوید ہاشمی، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، تہمینہ دولتانہ، انوشہ رحمان، ایم کیو ایم کے عبدالقادر خانزادہ، سینیٹر طاہر مشہدی، خوش بخت شجاعت، اے این پی کے حاجی عدیل، پرویز خان، بشریٰ گوہر، جے یو آئی کے مولانا عطا الرحمان، سینیٹر طلحہ محمود، (ق) لیگ کے ریاض پیرزادہ، ماروی میمن، امیر مقام جماعت اسلامی کے پروفیسر خورشید، پروفیسر ابراہیم کے علاوہ سینیٹر عباس خان، جہانگیر ترین، حاصل بزنجو ہوں۔وزیراعظم کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو لاکھوں عوام ووٹ دے کر منتخب کرتے ہیں وہی عوام کے سامنے جواب دیں جبکہ سرکاری ملازم، اعلیٰ عدالتوں کے سابق ججز عوام کے سامنے جواب دے نہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions