پیپلز پارٹی منشور کے مطابق صحت‘ تعلیم کے شعبوں کو اولیت دے رہی ہے: یوسف رضا گیلانی

ـ 16 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 2010ءمیں ملک سے پولیو کے خاتمے کی پہلی تین روزہ قومی مہم کا افتتاح کر دیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت پولیو کے مکمل سدباب کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں 5 برس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلا کر قومی مہم کا افتتاح کیا‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں کو اولیت دے رہی ہے۔ پولیو کے خاتمے کا ہدف پورا کر لیں گے۔ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں پولیو وائرس کی منتقلی میں قابل ذکر کمی آئی ہے اور گزشتہ برس 75 فیصد سے زائد ملک پولیو سے پاک رہا زیادہ تر کیسز دہشت گردی کے شکار علاقوں میں پائے گئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions