ڈاکٹر عافیہ کو غیر قانونی طریقے سے لیجایا گیا‘ امریکہ فوری واپسی یقینی بنائے: وزیر داخلہ

ـ 16 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں + مانیٹرنگ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے۔ تارکین وطن اپنی رقوم بنکوں کے ذریعے پاکستان بھجوائیں‘ ہنڈی یا دیگر غیر قانونی طریقوں سے بھیجی گئی رقوم ضبط کر لی جائینگی اور وہ ناقابل واپسی ہونگی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہنڈی کا کام کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ دریں اثنا آن لائن کے مطابق گزشتہ روز امریکی سینیٹر کلیئر میکاسل کی سربراہی میں امریکی وفد نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی اس دوران دہشتگردی کیخلاف جنگ‘ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو غیر قانونی طریقے سے امریکہ لے جایا گیا‘ امریکہ اس کی فوری واپسی یقینی بنائے‘ حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھے گی اور معاملہ ہر سطح پر اٹھایا جائیگا۔ امریکی وفد نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں اور قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستانی سکیورٹی اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے امریکہ بھرپور مدد کرے گا۔ مزید برآں آئی این پی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے وکلاء کے جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions