حکومت امدادی کارروائیوں پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام

ـ 16 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (مقصود ترمذی / نیشن رپورٹ) سیلاب کی بدترین صورتحال کے باوجود حکومت امدادی کارروائیوں کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے طور پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں لیکن اس حوالے سے مشترکہ کوششیں نہیں کی جارہی ہیں۔ ایک سیاسی مبصر کے مطابق حکومت نے مسلم لیگ ن کو تو اپنے ساتھ ملایا ہے لیکن اس سلسلے میں تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم اس سلسلے میں مشترکہ مفادات کونسل بھی منعقد نہیں کرا سکے جس سے امدادی کارروائیوں پر اتفاق رائے قائم ہونے میں مدد مل سکتی تھی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions