اسلام آباد (ابرار سعید/ نیشن رپورٹ) وفاقی حکومت کا قومی احتساب کمیشن کے بل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں نظر نہیں آرہا۔ یہ بل 2 ماہ سے بھی زائد عرصے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔ لیکن ابھی تک اسے ایوان میں پیش نہیں کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھی پیش نہیں کیا جائے گا، کیونکہ موجودہ حالات میں نیب حکومتی مقاصد کے لےے اہم کار کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی تجاویز پر غور کرے اور ان تجاویز کی روشنی میں اس بل کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔
Post New Comment