اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سینڈک پراجیکٹ سے 62کروڑ 88لاکھ ڈالر مالیت کی ایک لاکھ 27ہزار کی 202ٹن دھاتیں سونا‘ چاندی‘ تانبا اور مرتکز مقناطیسی معدنیات کی پیداوار حاصل کی ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت پٹرولیم سے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق سال 2005ءسے اکتوبر 2009ءتک 85ہزار 240ٹن تانبا‘ 7.93ٹن سونا‘ 10.32ٹن چاندی اور 41ہزار 944ٹن مرتکز مقناطیسی لوہے کی پیداوار حاصل کی گئی ہے۔
دھاتیں
Post New Comment