آئینی کمیٹی کا پارلیمانی کمشن کے قیام پر اتفاق نہ ہو سکا

ـ 13 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن + ثناءنیوز + ریڈیو نیوز) پارلیمنٹ کی آئینی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کےلئے پارلیمانی کمشن کے قیام پر چوتھے روز بھی اتفاق نہ ہو سکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئینی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس سنیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ججز کی تقرری پر ڈیڈ لاک پر برقرار ہے۔ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ق) کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی مخالفت کی گئی ہے۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 177 اور 178 پر کمیٹی میں شامل سیاسی جماعتوں کا اختلاف برقرار رہا اور کوئی مزید پیشرفت نہ ہو سکی جبکہ ان آرٹیکلز میں ترامیم کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی مخالفت بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی نے کمیٹی اراکین کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیساتھ ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا کام جلد مکمل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس 15 فروری کو دوبارہ ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اجلاس کے بعد میڈیا کے استفسار پر کہا ہے کہ کمیٹی پر حکومت کا دبا¶ نہیں ہے‘ کمیٹی اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
آئینی کمیٹی

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions