شمسی ائربیس ابھی تک امریکی فوج استعمال کر رہی ہے ‘خالی کرانے پر بات ہو رہی ہے: احمد مختار

ـ 13 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع احمد مختار نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں شمسی ایئر بیس ابھی تک امریکن فورسز استعمال کررہی ہیں جبکہ پسنی اور جیکب آباد کے بیسز ان سے واپس لے لئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں آپریشن کیلئے امریکن فورسز لاجسٹک مقاصد کیلئے شمسی ایئر بیس کا استعمال کررہی ہیں‘ امریکہ نے پسنی اور جیکب آباد کے بیسز استعمال کرنے کے واجبات ابھی تک پورے ادا نہیں کئے جو رقم ہمیں دی گئی ہے وہ ہماری توقعات سے بہت کم ہے اور جو کمٹمنٹ کی گئی تھی اس کی خلاف ورزی ہے‘ تنازعہ حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر یہ معاملہ صدر اور وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ امریکیوں سے شمسی ایئر بیس خالی کرانے پر بھی بات ہورہی ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع نے چند دن قبل ایک اور نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ پسنی اور جیکب آباد کے ایئر بیسز امریکہ ابھی تک استعمال کررہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions