اسلام آباد (ریڈیو نیوز + ایجنسیاں) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے امریکہ میں پاکستانیوں کی تلاش کے قانون کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستانیوں کے حوالے سے امتیازی قانون نظرثانی کرے کمیٹی نے چین سے منگوائے جانیوالے سکینرز کے معاہدے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی ایجنسیاں قوم کی خدمت کی بجائے دوسری سرگرمیوں میں مصروف ہیں اغواءکے واقعات ملک میں جہاں بھی ہوں اس کی مذمت کرتے ہیں۔ نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ چین سے درآمد کئے گئے سکینرز سے خارج ہونے والی ایکس ریز شعاعیں انسانی صحت کیلئے مضر ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی کے ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں بھی امریکی شہریوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے حکومت اس حوالے سے ہمارے تحفظات امریکی انتظامیہ تک پہنچائے۔
قرارداد منظور
Post New Comment