اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے قومی ٹیم کے ”سابق کپتانوں یونس خان اور محمد یوسف سمیت دیگر کھلاڑیوں کے خلاف پابندی اور جرمانے کی سزا کا حتمی فیصلہ کرنے سے قبل صدر مملکت و سرپرست اعلیٰ کرکٹ بورڈ آصف علی زرداری کی رضا مندی حاصل کی۔ پی سی بی کے باوثوق ذرائع کے مطابق اعجاز بٹ نے صدر کو قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں غیر معیاری کارکردگی کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اور اس میں سینئر کرکٹرز کے لئے تجویز کردہ سزا¶ں کے حوالے سے بریف کیا۔ جس پر صدر مملکت نے قومی ٹیم کے نظم و ضبط کو درست کرنے کے لئے چیئرمین پی سی بی کو تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عملدرآمد کرنے کا مکمل اختیار دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد یونس اور محمد یوسف کے مابین نہ صرف باہمی چپقلش تھی بلکہ دونوں کھلاڑی کچھ دیگر ایشوز میں بھی قصوروار پائے گئے۔ اسی طرح دیگر کھلاڑی بھی سنٹرل کنٹریکٹ اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
منظوری / زرداری
Post New Comment