قائمہ کمیٹیوں کا نوٹس‘اعجاز بٹ کی 15 مارچ کو طلبی‘ چیئرمین نے اپنی کرسی بچائی: جمشید دستی

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + آئی این پی) سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو سزا دینے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین غفار قریشی نے پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کو 15 مارچ کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی صرف سفارش دے سکتی ہے عدالتی تحقیقات کرائے بغیر کسی پر پابندی عائد کرنا درست نہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے یونس خان اور محمد یوسف کیخلاف غیر ضروری فیصلہ کیا۔ اعجاز بٹ نے کھلاڑیوں کیخلاف پابندی اپنی کرسی بچانے کیلئے لگائی۔ قومی اسمبلی اور سینٹ اعجاز بٹ سے فیصلے کی وضاحت طلب کریگی۔
قائمہ کمیٹی

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions