اسلام آباد (ریڈیو مانیٹرنگ) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ دو سے 10 فیصد تک گیس کی قیمت میں کمی کر دی جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔ گھریلو صارفین کیلئے دو فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ صنعتی صارفین کیلئے قیمتوں میں دس فیصد کمی ہوگی۔مشیرتوانائی ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے بعد پاکستان کا تیل درآمد کرنے کا بل ایک ارب ڈالر سالانہ تک کم ہوجائے گا۔ اس منصوبے سے ٹیکسٹائل شعبہ ، کھاد اور پیداواری شعبہ کے لئے گیس حاصل ہوسکے گی اس کے علاوہ ایران گیس سے 5000 میگاواٹ بجلی تیار ہوسکے گی۔
گیس قیمتیں
Post New Comment