تازہ ترین:

اسلام آباد، علی پور فراش میں دو پلازوں میں علی الصبح آتشزدگی، پینٹ اور ہارڈ ویئر کا کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ـ 11 اگست ، 2011
  • Adjust Font Size
اسلام آباد، علی پور فراش میں دو پلازوں میں علی الصبح  آتشزدگی، پینٹ اور ہارڈ ویئر کا کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

اسلام آباد کے نواحی علاقے علی پور فراش میں صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب ایک پلازہ کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتےہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ملحقہ بلڈنگ تک پھیل گئی اور وہاں موجود پینٹ اور ہارڈ ویئر کے سامان کو راکھ کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ دو گھنٹے کی تاخیر سے موقع پر پہنچی جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔تھانہ شہزاد ٹاون میں واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پلازہ مالک کی جانب سےابھی تک مزید تفصیلات پولیس کو نہیں بتائی گئیں۔جبکہ پلازہ کے مالک نے بھی فائر بریگیڈ کی تاخیر سے آمد کو زیادہ نقصان کی وجہ قرار دیا ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions