اسلام آباد میں سفارت خانے کی توسیع کے نام پر امریکی چھائونی قبول نہیں: منور حسن

ـ 11 اگست ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی توسیع کے نام پر فوجی چھاؤنی کا قیام ناقابل قبول ہے، 18اگست کو توسیع اور میرینز کی آمد کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ حکومت نے نوٹس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔ اسلام آباد میں پولیس اہلکار پر بندوق تاننے والے امریکی کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔ میاں نوازشریف باری کے انتظار میں امریکی پالیسیوں کی تائید کر رہے ہیں، ہم مڈٹرم الیکشن کے حامی نہیں، امریکہ چھوٹے حامی کو ہٹا کربڑے اور تازہ دم حامی کو اقتدار میں لانے کی سازش کرے گا۔ امریکہ مخالف جماعتیں نیا اتحاد بنا سکتی ہیں۔یہ اتحاد ملک میںحقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں اجتماع اور چکوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک دو مزید وزارتوں کے لئے حکومت کو علیحدگی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سید منور حسن نے خبردار کیا کہ کرپشن اور بدانتظامی کنٹرول نہ کی گئی تو سیاستدانوں کو بدنام کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے والے پھر سے آ جائیں گے۔’’وقت نیوز‘‘ ٹی وی کو دئیے انٹرویو میں امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ بیت اللہ محسود جیسے لوگ زندہ اتنے خطرناک نہیں ہوتے جتنے مردہ ہوتے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions