کرزئی آج اسلام آباد پہنچیں گے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کرینگے

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن) افغان صدر حامد کرزئی آج بدھ کو پاکستان کے اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ نئے افغان وزیر خارجہ زلمے رسول سمیت کابینہ کے اہم ارکان بھی ہونگے۔ افغان صدر کا دورہ پاکستان آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دورہ افغانستان کے فوری بعد ہورہا ہے۔ اپنے دورے کے دوران حامد کرزئی صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے پاک افغان تعلقات، ہلمند آپریشن، افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقائی امور پر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ حامد کرزئی ان افغان دہشت گرد کمانڈروں کی حوالگی کا بھی مطالبہ کرینگے جو گزشتہ دنوں پاکستان نے پکڑے ہیں اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions