زرداری کا 23 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا امکان

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (عثمان ملک) صدرمملکت 23 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ‘ 11مارچ (جمعرات) کو طلب کئے گئے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں آئینی اصلاحات (اٹھارویں ترمیم) کو پیش کیا جائے گا ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر حسب روایت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب 23 مارچ کو کریں گے اس سلسلے میں وزارت پارلیمانی امور نے سمری منظوری کے لئے ایوان صدر بھجوا دی ہے دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق 11مارچ بروز جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں آئینی اصلاحاتی کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ آئینی اصلاحات کو اٹھارویں ترمیم کی شکل میں ایوان کے سامنے پیش کر دیا جائے گا جس پر سیر حاصل بحث و مباحثہ ہوگا ۔ ہم ذرائع کے مطابق اس بل کی پارلیمنٹ سے حتمی منظوری کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل آئینی اصلاحات بل (اٹھارویں ترمیم) کو قومی اسمبلی کے سامنے پیش کر کے دراصل پی پی حکومت فیس سیونگ یا کریڈٹ کے طور پر لینا چا رہی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions