اسلام آباد (آن لائن + ریڈیو مانیٹرنگ) صدر زرداری نے کام کرنے کے مقامات پر خواتےن کو ہراساں کرنے کے خلاف بل2010ء پر دستخط کردئےے ہےں جس کے بعد ےہ اےکٹ بن گےا ہے جو فوری نافذ العمل ہوگا اور اس کے تحت کام کرنے کے مقامات پر خواتےن کو ہراساں نہےں کےا جاسکے گا اور جو اےسا کرے گا اسے 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی جا سکے گی۔ خواتےن کی شکاےات کے ازالے کےلئے اےک ادارہ بنے گا جب کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر خواتےن کے لئے محتسب کا تقرر بھی ہوگا،صدر نے اےوان صدر مےں خصوصی تقرےب مےں بل پر دستخط کئے اس موقع پر وفاقی وزارت اور پےپلزپارٹی کے ارکان پارلےمنٹ سمےت خواتےن سے متعلق اےن جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے،تقرےب سے خطاب مےں صدر نے کہا کہ خواتےن کو حقوق دلانا شہےد بے نظےر بھٹو کا مشن تھا اور وہ اس مشن کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہےں، حکومت نے خواتےن کی بہتری اور انہےں بااختےار بنانے کےلئے کئی اقدامات اٹھائے ہےں، ہم خواتےن کےخلاف فرسودہ رواےات ختم کر رہے ہےں، ہم اس بات پر قائم ہےں کہ جمہورےت بہترےن انتقام ہے اور ہم جمہورےت کی مضبوطی کےلئے کوشاں ہےں، بینظیر شہید نے جمہورےت اور عوام کی فلاح کےلئے اپنی جان تک قربان کردی۔
Post New Comment