تازہ ترین:

مشرف حملہ کیس: ملزموں کی سزائوں کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر وزارت دفاع کو نوٹس

ـ 10 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت/ نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے مشرف حملہ کیس میں سنائی گئی سزائوں کیخلاف ملزمان کی دائر نظرثانی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے وزارت دفاع کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ گذشتہ روز اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 2006ء میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزمان کی دائر اپیلیں خارج کر دی تھیں۔ فوجی عدالتوں نے جھنڈا چیچی اور پٹرول پمپ حملہ کیسوں میں 12سول و فوجی ملزمان کو سزائے موت اور قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی جمعہ خان کی گاڑی کے مقدمہ کا فیصلہ دو ہفتے کے اندر کرنے کی ہدایات رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو جاری کر دی ہیں جبکہ گاڑی اعلیٰ حکام کو تحفہ دینے والے ڈی پی او ناصر اکبر اور ڈی آئی جی سلیمان سے کہا ہے کہ وہ اپنے لئے وکیل کا بندوبست کریں مقدمے کا فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ دریں اثناء آئی این پی کے مطابق سپریم کورٹ نے نیسکام کے ملازم عدالت خان کیخلاف محکمہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کو گریڈ 16کی ملازمت پر بحال کر دیا ہے۔ چیف جسٹس نے 3رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر کسی ملازم کی برخواستگی غیر آئینی ہے۔ اے پی پی کے مطابق عدالت خان کو نیسکام نے سکیورٹی رسک قرار دیکر فارغ کر دیا تھا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions