تازہ ترین:

اسلام آباد کچہری مےں دو گروپوں کی فائرنگ، ایک ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 زخمی

ـ 10 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ضلع کچہری مےں دو مسلح گروپوں مےں فائرنگ کے تبادلے مےں ڈی ایس پی سمیت چار افراد زخمی جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو حراست مےں لے لیا۔ مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر موجود صحافیوں سے اسلحہ کی نوک پر ان کے موبائل فونز اور کیمرے چھین لئے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز ضلع کچہری تھانہ سہالہ کے ایک مقدمہ قتل کی سماعت کے سلسلے مےں سیشن جج اسلام آباد مظہر منہاس کی عدالت مےں ملک ریاض حسین پیش ہوئے تو ان کے حریف ملک تبارک حسین اور ان کے درمیان کمرہ عدالت مےں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں فریقین عدالت سے باہر نکلے تو دونوں گروپس کے مسلح افراد نے ایک دوسرے پر بھاری اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے احاطہ کچہری مےں بھگدڑ مچ گئی اور تاجروں نے فوری طور پر تمام دکانیں بند کر دیں۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ملک نعیم اقبال اور 3 راہگیر شدید زخمی جبکہ سکیورٹی گارڈ حامد ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے زیر استعمال 9 ڈبل کیبن گاڑیاں اپنی تحویل مےں لے کر تھانہ مارگلہ منتقل کر لیں جن مےں بھاری مقدار مےں جدید آٹومیٹک گنیں اور رائفلیں پولیس نے قبضے مےں لے لیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions