اسلام آباد (ابرار سعید/ نیشن رپورٹ) این آر او کے حوالے سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی کے قانونی سرجوڑ کر ممکنہ عدالتی فیصلے کے بعد تمام مقدمات ازسر نو بحال ہو سکتے ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد تمام مقدمات ازسرنو بحال ہو سکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ این آر او کے تحت واپس لئے گئے مقدمات اس وقت تک بحال نہیں ہو سکتے جب تک عدالت عظمیٰ اس آرڈیننس کے خاتمے کے لئے کوئی واضح فیصلہ نہیں دیتی اور اس کے تحت حاصل ہونے والے فوائد ختم نہیں کرتی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی زیادہ تر توجہ اب نیب کی بجائے احتساب کا کوئی متبادل طریقہ لانے پر مبذول کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ماہرین اس وقت پیدا ہونے والی صورتحال کا پیشگی تدارک کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں نئے احتساب ادارے کا نام نیشنل اکائونٹیبلٹی کمشن ہو گا اس کی منظوری قائم کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔
Post New Comment