صدر زرداری سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں

ـ 9 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (مانیٹرنگ + وقت نیوز + ایجنسیاں) صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں وزیراعظم یوسف گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گذشتہ روز الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، اقتصادی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا سیاسی ذرائع کے مطابق صدر نے وزیراعظم کو اپنے دورہ لندن کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جبکہ ملاقات میں نئے مشیر خزانہ کے تقرر کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ڈاکٹر حفیظ پاشا یا نسیم بیگ کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے پارلیمانی آئینی کمیٹی کی سفارشات رواں ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ کمیٹی اپنا بیشتر کام مکمل کر چکی ہے صدر نے کمیٹی کے کام کو سراہا اور اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ وہ 1973ءکے آئین کے مطابق اپنے اختیارات وزیراعظم کو واپس کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 16 مارچ تک آئینی پیکج کی سفارشات سینٹ اور قومی اسمبلی میں آ جائیں گی جس کے بعد صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر نے کہا کہ ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی کی حکومت بلدیاتی انتخابات اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے لڑے گی۔ علاوہ ازیں صدر اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران پاک فوج کی پیشہ وارانہ امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ سمیت ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کے علاوہ شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں صدر اور آرمی چیف نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقاتیں

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions