افغانستان کے راستے بھارتی اسلحہ آ رہا ہے: رحمن ملک

ـ 9 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (خبرنگار/ نیوز ایجنسیاں) وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ملا برادر کی حوالگی کیلئے افغانستان نے کوئی درخواست نہیں کی‘ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ اب تک جتنے بھی حملے ہوئے ان میں تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے‘ دہشت گرد کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے‘ لاہور میں حساس ادارے کی عمارت میں دھماکہ بچے کھچے طالبان نے کیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ملک بھر میں ہونیوالے دھماکوں میں غیرملکی ہاتھ ہے اس کے شواہد بھی ہیں۔ کراچی سے اُسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی یحییٰ غدن کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہاکہ اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے‘ شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ بھارتی اسلحہ افغانستان کے راستے پاکستان آ رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گرد گوریلا کارروائیاں کر رہے ہیں‘ نہتے پاکستانیوں پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے‘ ایجنسیاں الرٹ ہیں جبکہ پولیس دہشت گردی کی روک تھام کے لئے کوشش کر رہی ہے‘ فاٹا میں پکڑا جانے والا اسلحہ بھارتی ساخت کا ہے‘ بھارت سنجیدہ طرز عمل اختیار کرے جب بھی مذاکرات ہوئے ہم اپنے تحفظات پر بات کریں گے‘ بھارت اگر امن پسند ہے تو آئے ہم سے بات کرے‘ ہم بھی دہشت گردی سے متعلق شواہد پیش کرینگے‘ دہشت گردوں کے یہ آخری حملے ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف ہماری کارروائیاں دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رہیں گی۔
رحمن ملک

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions