اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سمیت 23 قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے وفاقی وزیر نجکاری سینیٹر وقار احمد نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی نجکاری سے قبل ان کے انتظامی ڈھانچے کی تعمیر نو کی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یو ایس سی کے علاوہ جن تئیس اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں پی پی ایل، پی او ایل، او جی ڈی سی سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ کھیوڑہ میں نمک کے ذخائر زوال پذیر ہیں جبکہ مزید ذخائر کی دریافت کیلئے تلاش پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سمیت دیگر تئیس اداروں کی نجکاری سے قبل ان کے بنیادی ڈھانچے اور انتظامی امور میں بہتری لائی جائے گی اور ان کی انتظامیہ کی تعمیرنو کے ذریعے اداروں کو منافع بخش بنا کر انہیں نجکاری کیلئے پیش کیا جائیگا۔
Post New Comment