اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) قومی اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن ارکان نے اجمل خٹک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام زندگی جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی کی بحالی کےلئے جدوجہد کی۔ نکتہ اعتراض پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اجمل خٹک ایک بڑے سیاستدان تھے ان کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ اجمل خٹک تاریخ ساز شخصیت تھے۔ ایم کیو ایم کے ممبر اقبال محمد خان نے کہاکہ اجمل خٹک نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔ غوث بخش مہر نے کہاکہ اجمل خٹک ایک اصول پسند انسان تھے۔ رحمت اللہ کاکڑ نے کہاکہ اجمل خٹک جیسا آدمی صدیوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔ اے این پی کے پرویز خان نے کہا کہ میں تمام ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اجمل خٹک کے بارے میں اچھے الفاظ بیان کئے۔
Post New Comment