پاکستان پر ڈرون حملوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

ـ 8 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان پر ڈرون حملوں کے منفی سیاسی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ڈرون حملوں کی ٹیکنالوجی کیلئے پاکستان اور امریکہ میں بات چیت جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہی انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں انسانی بنیادوں پر تعمیری کام کر رہا ہے لیکن دونوں ممالک میں اعتماد کی فضا نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانیوں کو بھارت کی سرگرمیوں پر شک ہوتا ہے مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مضبوط تعلقات کی راہ میں وجہ تنازعہ ہے۔ دونوں ممالک کیلئے مسئلہ کشمیر کا متفقہ حل تلاش کرنا انتہائی اہم ہے اس حل میں کشمیر کے لوگوں کی رائے بھی شامل ہونی چاہئے ہمارے وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے بالکل درست کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں انتہا پسندی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی حکومت پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ ممبئی حملوں کیلئے دہشت گرد یہیں سے گئے تھے دونوں ممالک کو جامع مذاکرات دو بارہ شروع کرنے چاہیں اگر دونوں ممالک اس مسئلے کے حل کیلئے ہماری مدد چاہیں گی تو ہم غور کریں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions