اسلام آباد(جی این آئی) آزاد کشمیر میں چیف جسٹس کی تقرری کے معاملہ کو حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور وٹو نے اپنی سفارشات پر مبنی حتمی مسودہ وزیراعظم گیلانی کو بھجوا دیا ہے جبکہ وفاقی وزارت قانون نے چیف جسٹس ریاض اختر چودھری کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت کو درست قرار دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین کے مطابق آزاد کشمیر سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، دوسری طرف وزیر امور کشمیر سے چیف جسٹس ریاض اختر اور پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری یسین کی ملاقات کا بھی انکشاف ہوا ہے، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے چیف جسٹس آف آزاد کشمیرکی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم گیلانی کو اپنی سفارشات پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس ریاض اختر چودھری کی حمایت کی ہے۔
Post New Comment