ڈنمارک‘ ناروے کی ڈپلومیٹک انکلیو میں زمین حاصل کرنے کیلئے درخواست

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی علاقہ مےں قائم ےورپی ےونےن کے دو ملکوں نے سی ڈ ی اے سے ڈپلومےٹک انکلےومےں اپنے قونصل خانے بنانے کے لےے جگہ الاٹ کرنے کی درخواست دے دی ۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ڈنمارک اور ناروے نے گزشتہ ہفتے وفاقی ترقےاتی ادارے (سی ڈی اے) کو درخواست دی ہے جس مےں ان ملکوں کو نئے ڈپلومےٹک انکلےو مےں اپنے سفارت خانے کی تعمےر کے لئے جگہ دےنے کی استدعاکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے ضروری امور طے کرنے کے بعد ناروے اور ڈنمارک کو الگ الگ سفارتی اےرےاز مےں 175 اےکڑ زمےن الاٹ کرنے کا فےصلہ کےا ہے جو اےک ہزار ڈالر فی مربع فٹ کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بھی وفاق کے رہائشی علاقے مےں ستر گھروں کو ےو اےن او، ےو اےس اے سعودی عرب اور امارات کے ساتھ ساتھ دےگر ملکوں نے اپنے سفارت خانوں کے لےے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جنہےں متعدد بار اپنے دفاتر سفارت خانوں کے لئے مختص اےرےا ز کے اندر منتقل کرنے کا نوٹس دےا جا چکا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions