ہومیو پریکٹیشنرز کو ڈاکٹر لکھنے پر کوئی پابندی نہیں: چیئرمین قائمہ کمیٹی

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم احسان نے واضح کیا ہے کہ ہومیوپیتھک پریکٹےشنرز پر اپنے نام کے ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹر لکھنے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئیایکٹ کے تحت انہیں اپنے نام کے ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹر لکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو قائمہ کمیٹی برائے صحت نے طیب یونانی ویدک و ہومیوپیتھک بل کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی تاکہ شعبوں کو منظم کیا جائے اور ان کی موثر طریقہ سے مانیٹرنگ کی جا سکے اس بل میں ان پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ یونانی آریوویدک و ہومیوپیتھک پریکٹےشنر ایکٹ 1965 کے تحت وہ تمام افراد جو کہ وزارت صحت کے منظور شدہ اداروں سے میڈیکل گریجویشن کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں انہیں اپنے نام کے ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹر لکھنے کی اجازت ہے اور اس ایکٹ کے تحت انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions