اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر کیلئے رواں مالی سال 13 کھرب 89 ارب ٹیکس وصولی کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس وصولی کے ہدف میں 45 ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ توقع ہے کہ کم ٹیکس وصولی کی بنیاد گزشتہ سال بجٹ میں غلط تخمینہ جات سمجھا جا رہا ہے کم ٹیکس وصولی کی ایک بڑی وجہ ٹیکس چوری کلچر ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکسوں کے نظام کی اصلاحات کی کامیابی کا راگ الاپنے والے حکمران اپنے اس کلچر کو ختم نہیں کر سکے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کی وجہ سے قومی خزانے کو ہر سال کئی سو ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ صنعتی شعبہ کسی بھی ملک کے ٹیکسوں کے نظام میں کلیدی حیثیتت کا حامل سمجھا جاتا ہے مگر صنعتی شعبہ مثبت ترقی نہ کر رہا ہو تو اس سے مجموعی ٹیکسوں پر منفی اثرات مرتب ہونا قدرتی امر ہے ۔ پاکستان میں صنعتی شعبے کے نمائندگان ٹیکس مشینری سے دوستانہ روابط کے فقدان کی شکایت کر رہے ہیں بلکہ وہ بنکوں سے قرضوں پر شرح سود میں اضافے کی پالیسی اور بڑھتے ہوئے گیس و بجلی کے نرخوں کو صنعتی شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دے رہے ہیں۔
Post New Comment