اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے پٹرولیم نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ایل پی جی کوٹہ جاری کرنے والے وزراءاور سرکاری افسران کی فہرست طلب کر لی ہے اور وزارت پٹرولیم و اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوٹہ جاری کرنے کے حوالے سے تمام ریکارڈ پانچ دن میں کمیٹی کو فراہم کرے جبکہ خصوصی کمیٹی نے ایل پی جی کوٹہ کیس میں سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا ہے ،ایل پی جی کوٹہ الاٹ کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ کہ خصوصی کمیٹی نے جو ریکارڈ اوگرا اور اوجی ڈی سی کی طرف سے پیش کیا گیا ہے وہ نامکمل ہے ،ایل پی جی کا پورا نظام اوگرا کو دیدیا گیا تھا مگر اب اوگرا والے ریکارڈ نہیں دے رہے جس کا چیئرمین کمیٹی چودھری برجیس طاہر نے سخت نوٹس لیا۔
Post New Comment